چیئرمین مترو کہ وقف املاک بورڈ کراچی میں کھلی کچہری لگائیں گے

July 30, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 47

سرخ فیتہ کلچر ختم کرکے تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، صدیق الفاروق
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے اعلان کیا ہے کہ وہ17 سے20 اگست تک کراچی میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کھلی کچہری لگائیں گے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی خالی زمینوں، پلاٹوں پر رہائشی اور تعمیراتی منصوبوں میں دلچسپی رکھنے والے بلڈر و ڈیولپرز سے بھی ملیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کو کراچی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ چار دنوں تک وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پرانی نمائش پر واقع اپنے دفتر میں موجود رہیں گے۔ اور اچھے پروپوزل لانے والوں کو موقع پر ہی منظوری دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ وہ سرخ فیتہ کلچر ختم کرکے تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں تا کہ آمدنی میں بھی اضافہ ہو اور تعمیراتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے جبکہ تاجروں اور شہریوں کے مسائل کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

Tags: