کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایاجارہا ہے‘ وسیم اختر

July 30, 2015 4:57 pm0 commentsViews: 23

ہیومن رائٹس کمیشن امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور بی بی سی کی رپورٹ نے واضح کردیا کہ آپریشن ایم کیو ایم کیخلاف ہے
ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں‘ کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے‘ پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور بی بی سی کی حالیہ رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جا رہا ہے اور کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ گرفتار شدگان کو سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ا خیالات کا اظہار وسیم اختر نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، اسلم آفریدی، شبیر احمد قائم خانی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہپوئے کیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پریس کانفرنسوں، پر امن احتجاجی مظاہروں ، جلسے جلوسوں،ایوانوں کے اندر اور باہر احتجاج کیا لیکن کہیں کوئی سننے والا نہیں تھا تاہم اب یہ مظالم دنیا کے سامنے آرہے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم محب وطن سیاسی جماعت ہیں جو کہ اداروں کا مکمل احترام کرتے ہیں ایم کیو ایم ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتی ہے اور ہم نے کام کرکے دکھایا ہے ہمیں ختم کرنے کی باتیں اب ختم ہونی چاہئیں اور ملک کے مسائل کی جانب توجہ مرکوز ہونی چاہئے۔

Tags: