نیب کا کراچی آرٹس کونسل پر چھاپہ، اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں

July 30, 2015 4:46 pm0 commentsViews: 46

تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے اکائونٹس سیکشن کے عملے کو باہر بھیج کر دفتر میں دستاویزات کی چھان بین کی
نیب کا عملہ آیا تھا چھاپہ مارنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹی وی چینلز افواہیں پھیلا رہے ہیں، ڈاکٹرایوب شیخ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تحقیقاتی ادارے نیب کے چھاپے کے بعد آرٹس کونسل کے عہدیداران میں کھلبلی مچ گئی۔ چھاپے کی اطلاع ملتے ہی آرٹس کونسل کے عہدیداران فوراً آرٹس کونسل پہنچ گئے۔ اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام تحقیقاتی ادارے کی جانب سے آرٹس کونسل کے اکائونتس سیکشن میں چھاپہ مارا گیا اور تمام افراد کو باہر بھیج کر چھان بین کی گئی اور اہلکار اہم دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے۔ چھاپے کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے ممبر گورننگ باڈی ڈاکٹر ایوب شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ایسی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ آرٹس کونسل کے خلاف چند چینلز غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں جو ادبی ثقافتی تقریبات کو بند کرانے کی سازش ہے آرٹس کونسل میں تحقیقاتی ادارے کا عملہ آیا تھا اور آرٹس کونسل کے پروگرامز کے حوالے سے بات چیت ہوئی اکائونٹ سیکشن میں بیٹھے اور چائے پی کر چلے گئے آرٹس کونسل کا کوئی بھی ریکارڈ نہیں لے گئے۔

Tags: