کیماڑی میں40 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے3 ملزمان گرفتار

July 30, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 25

کلفٹن انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، ملزمان کے قبضے سے37 لاکھ روپے برآمد
کراچی( کرائم ڈیسک) کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس نے کیماڑی ٹاپو سے انٹریئر ڈیزائنر کے دفتر میں40لاکھ روپے کی ڈکیتی کی ورادات میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور 37لاکھ سے زائد روپے برآمد کرلئے‘ گرفتار ملزمان میں انٹریئر ڈیزائنر کے دفتر کا ایک ملازم بھی شامل ہے‘ یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ فیض اللہ کوریجو نے پریس کانفرنس کے دوران کہی‘ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ زون ون نے مزید بتایا کہ ایس آئی او کلفٹن سب انسپکٹر علی رضا لغاری اور انویسٹی گیشن افسر اے ایس آئی اول جان نے جائے وقوعہ سے تمام شہادتیں اکٹھی کرنے کے بعد مشتبہ شخص محمد ادریس ولد شفیع کو حراست میں لے کر تفتیش اور موبائل فون کا ڈیٹا سے چیک کیا تو واردات میں ملوث ملزمان سے رابطہ پایا گیا اور اس شخص نے بھی دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔

Tags: