لیاری گینگ وار کارندوں نے2 مغویوں کو قتل کر دیا

July 30, 2015 5:14 pm0 commentsViews: 28

سنگولین ٹی اسٹاپ کے قریب اغواء کرکے لائے گئے نوجوان کو دیوار سے کھڑا کرکے گولیاں ماریں گئیں
کلری میں فائرنگ سے55 سالہ شخص ہلاک، گولی لگنے سے 60 سالہ خاتون زخمی ہوگئی
کراچی (کرائم رپورٹر)لیاری میں لیاری گینگ وار کے کارندوںنے دو مقامات پر فا ئرنگ کرکے مغوی سمیت2افراد کو جاںبحق اور ایک خاتون کو زخمی کردیا ،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے سنگولین آدم ٹی اسٹاپ کے قریب لیاری گینگ وار کے مسلح کارندے ایک مغوی کونامعلوم مقام سے اغواء کرکے لائے اور دیوار کے قریب کھڑا کر کے اندھا دھندفائرنگ کردی اور فرارہوگئے ،واقعہ کے وقت موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا ،اس اطلاع پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق مقتول کی عمر25سے30سالہ کے درمیان ہے ،تاہم مقتول کی جیب سے ایسی کوئی چیز نہیںملی جس اسکی شناخت ہوسکے ،پولیس کے مطابق پولیس کا شبہ ہے کہ مقتول کو قتل کرنے میں لیاری گینگ وارکوکائی ایک گروپ ملوث ہے ،اس واقعہ کے دو گھنٹے بعد کلری کے علاقے لیاری سرگواد محلہ گلی نمبر2نزدکمیلہ اسٹاپ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی55سالہ عبدالحکیم بلوچ ولد صالح محمد اسکی کزن 60سالہ ہزاری زوجہ اکبر بلوچ زخمی ہوگئی ،علاقے میں خوف وہراس اور کشیدگی پھیل گئی پولیس زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کررہی تھی کہ اسپتال منتقلی کے دوران عبدالحکیم بلوچ دم توڑ گیا ،ایس ایچ او ارشد علی نے بتایاکہ بظاہر مقتول کا کسی تنظیم یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں تھامقتول کی علاقے میں پرچون کی دکان تھی ، لیکن اسکے گھر کے قریب لیاری گینگ وار کے کارندوں کو اٹھنا بیٹھنا تھا پولیس کو شبہ ہے کہ اس واقعہ میںلیاری گینگ وارکا کوئی ایک گروپ ملوث ہے ا س حوالے سے پولیس تفتیش کررہی ہے ۔

Tags: