شرجیل میمن ’’جوتے‘‘ کے وزیر ہیں‘ نبیل گبول

July 31, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 22

زرداری کے پیروں میں پڑ کر وزارت سے نہ ہٹانے کی التجا کی تھی
سابق وزیر بلدیات گرفتاری کے خوف سے سخت پریشان ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی  کے سابق رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے پائوں گر کر کہا تھا کہ مجھے وزارت سے نہ نکالیں۔ کیونکہ شرجیل میمن کو خدشہ ہے کہ ان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا جائے گا، اس لئے انہوں نے زرداری سے التجا کی کہ انہیں گرفتاری سے بچایا جا ئے۔ نبیل گبول نے کہا کہ شرجیل میمن جوتے کے وزیر ہیں۔ ان کی حیثیت اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے وہ اپنی وزارت اور خود کو گرفتاری سے بچانے کے لئے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ شرجیل کے حوالے سے جلد مزید سنسنی خیز انکشافات کرینگے۔

Tags: