رینجرز نے سیاسی جماعت کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا

July 31, 2015 5:41 pm0 commentsViews: 35

لیاقت آباد پولیس نے اعظم نگر میں مقابلے کے دوران زخمی ملزم پکڑ لیا، 2ساتھی فرار
کراچی( کرائم رپورٹر) لیاقت آباد اعظم نگر اور گلستان جوہر کے علاقے جوہر اسکوائر میں گزشتہ شب رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،جن سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم رینجرز نے مذکورہ گرفتار ی سے لا علمی ظاہر کردی ۔لیاقت آبادپولیس نے اعظم نگر میں مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ملزم راشد ولد عبدالمجید کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرارہوگئے ،پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ۔ کورنگی پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزم عالم خان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں چھاپہ مار کرلیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرکے نصف کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ایسٹ زون پولیس نے ایک اطلاع پر گلشن معمار مینگل بروہی گوٹھ میںچھاپہ مارکر ملزم عمران شاہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 10 کلوچرس برآمد کی۔

Tags: