اقتصادی راہداری کیخلاف سازشوں کو کچل دیں گے، جنرل راحیل

August 1, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 30

پاکستان اور چین کا دشمن ایک ہے، پاک چین دوستی آزمائش کی گھڑی میں مضبوط تر ہوگی
پیپلز لبریشن آرمی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چینی فوج کی سالگرہ کے موقع پر خطاب
راولپنڈی( نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا دشمن ایک ہے‘ اقتصادی راہداری کیخلاف سازشوں کو کچل دیں گے ‘آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی فوج کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین کا دشمن ایک ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات انتہائی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ پاک چین دوستی آزمائش کی گھڑی میں مضبوط تر ہوگی‘ آرمی چیف نے چینی عوام اور فوج کی قربانیوں پر مبارکباد پیش کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبہ ہر صورت مکمل ہوگا۔ تمام سازشوں کو کچل دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین دوستی شہد سے زیادہ میٹھی ‘ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔

Tags: