FIA نے ریکارڈ کے ایم سی کو واپس کرنا شروع کر دیا

August 1, 2015 4:30 pm0 commentsViews: 18

سندھ حکومت کرپشن کے حوالے سے تفتیش میں ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، ترجمان
آئندہ ایف آئی اے کو جو بھی ریکارڈ درکار ہو گا وہ کمشنراور ایڈمنسٹریٹر سے حاصل کر سکیں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان نے حکومت سندھ اور ایف آئی اے کے درمیان ٹھن گئی ایسی خبروں اور اطلاعات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا ادارہ جو ریکارڈ لے گیاتھا وہ انہوں نے کے ایم سی کو واپس کرنا شرو ع کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کے حوالے سے تفتیش میں ایف آئی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ایف آئی اے کو آئندہ جو بھی ریکارڈ مطلوب ہوگا وہ کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے حاصل کر سکیں گے اور آئندہ ریڈ کرنے والا طریقہ نہیں اپنایا جائے گا۔ ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سندھ حکومت کرپشن کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی کیا جائے گا۔

Tags: