PIB کا محاصرہ‘ گھر گھر تلاشی‘ 30 مشتبہ افراد گرفتار

August 1, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 20

جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے‘ ایس ایچ او
خیر پور میں وکیل کو قتل کرنے والے آٹھ ملزمان کو کراچی پولیس نے گرفتار کرکے خیرپور پولیس کے حوالے کردیا
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائی میں 19ملزمان کو گرفتار اور30مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابقگلشن اقبال ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر پی آئی بی کے علاقے نشتر بستی ،کرنال بستی ،تربوز گرائونڈ سرکوب گرائونڈ سمیت تمام علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی شروع کردی ،ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی نے بتایا کہ علاقے میں جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا اور 30سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے ۔شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خیرپور میں سکھر ہائیکورٹ کے وکیل کو قتل کرنیوالے آٹھ ملزمان کوکراچی سے گرفتار کرکے خیرپور پولیس کے حوالے کردیا۔زمان ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان ذیشان اور حسین احمد ، محمد موسی اور عرفان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور دوموبائل فونز برآمد کرلیے گرفتار ملزمان لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سعید کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور 30 پڑیاں اعلی کوالٹی کی ہیروئن کی برآمد کرلی،شاہ فیصل کالونی پولیس نے ناتھا خان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 60 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروخت کرتا تھا ، پریڈی پولیس نے ایک کارروائی میں ملزم عدنان کو گرفتا ر کر کے منشیات برآمد کرلی ۔شریف آباد پولیس نے ایک کارروائی میں ملزم جاوید بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے بتایا کہ ملزم گینگ وار سرغنہ عزیر گروپ کا کارندہ ہے ۔

Tags: