پاکستان میں ’’را‘‘ کی سرگرمیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کافیصلہ

August 1, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 23

بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ سرتاج عزیر
پاکستان میں ’’را‘‘ کی سرگرمیوں کے حوالے  سے وزیر اعظم خود معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے‘ مشیر خارجہ کا اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ’’ را‘‘ کی سرگرمیوں کا معاملہ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھائیں گے‘ بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ گورداسپورواقعے پر بھارتی بیانات کا نوٹس لیا ہے‘ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کے ساتھ تعمیر اور بامقصد مذاکرات کا پر زور حامی ہے‘ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران منزہ حسن‘ عمران ظفر لغاری اور دیگر کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان کو بتایا کہ بھارت سے بات چیت میں واضح کرتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کی جاتی ہے‘ یہ وقتاً فوقتاً چلتا رہتا ہے‘ سیکریٹریز خارجہ کی سطح پر مذاکرات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

Tags: