پولیس مقابلہ شہر میں جناح کالونی میں بلوچ لبریشن آرمی کا کارندہ ماراگیا

August 1, 2015 4:36 pm0 commentsViews: 44

پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے تھے‘ تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی
مقابلے کے دوران پولیس نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ساتھی فرار ہوگئے
کراچی( کرائم رپورٹر) محمود آباد پولیس کا رات گئے شیریں جناح کالونی میں سرچ آپریشن، مقابلہ، بلوچ لبریشن آرمی کا ایک کارندہ مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے محمود آباد پولیس کا شیریں جناح کالونی میں بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجہ راستوں کو رکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا گیا اور کسی بھی شخص کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پولیس جیسے ہی علاقے میں داخل ہوئی اور سرچنگ کا عمل شروع کیا وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس  پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت  گرد کو مارا گرایاجبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ دہشت گرد کا تعلقBLA بلوچ لبریشن آرمی سے تھا اور ملزم پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ SHO محمود آباد سرور کمانڈو نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی اور ملزمان بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔

Tags: