لیاری میں فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا گیا
کلاکوٹ تھانے کی حدود میں ڈگری کالج کے قریب فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی
چاکیواڑہ میں مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے
کرائم( رپورٹر) رات گئے لیاری کے علاقوں میں نوالین اور چاکیواڑہ میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، تفصیلات کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرکے 18 سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول شکل و صورت سے بلوچ معلوم ہوتا ہے تا ہم مقتول کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔ مقتول نے ٹی شرٹ پہنا ہوا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کر دی۔ جبکہ لیاری چاکیواڑہ آدم ٹی والی گلی میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی جیب سے کوئی شناختی چیز نہیں ملی ہے جس سے مقتول کا نام وغیرہ معلوم ہو سکے۔ مقتول شکل و صورت سے بلوچ یا کچھی معلوم ہوتا ہے۔ مقتول نے پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔