مزار قائد پر فحاشی پھیلانے والی 2 خواتین رکشہ ڈرائیور ساتھیوں سمیت جیل روانہ

August 1, 2015 5:33 pm0 commentsViews: 32

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عدالت نے مزار قائد پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار2 خواتین سمیت3 ملزمان کو جیل بھجواتے ہوئے تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان داخل کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مزار پر فحاشی پھیلانے اور دعوت گناہ دینے کے مقدمے میں ملوث رکشہ ڈرائیور صدیق اور ساتھی ملزمان مسرت بی بی اور مسماۃ رانی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجواا دیا ،۔ ملزمان کو بریگیڈ پولیس نے مزار قائد کے اطراف رکشہ میں سوار دو خواتین کو مزار قائد پر آنے والے شہریوں کو دعوت گناہ دیتے ہوئے رکشے کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔ ملزم رکشے میں خواتین کو سوار کرکے مزار کے اطراف چکر لگا کر شہریوں کو دعوت گناہ دیتا تھا۔

Tags: