پشاور جے سوریا کا آرمی پبلک اسکول کا دورہ

August 1, 2015 5:40 pm0 commentsViews: 30

پشاور( نیوز ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور اور آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا کور کمانڈر پشاور سے  ملاقات کی اور یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سمنتھ جے سوریا نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن سے ملاقات کی۔ جے سوریا نے ملاقات میں آرمی پبلک اسکول حملے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین سے اظہار یکجہتی کیا۔

Tags: