ملا عمر کا علاج آغا خان اسپتال کراچی میں نہیں ہوا، انتظامیہ

August 1, 2015 5:40 pm0 commentsViews: 998

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی کی انتظامیہ نے امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والی خبر کی وضاحت میں کہا ہے کہ ملا عمر کا آغا خان اسپتال میں علاج نہیں کیا گیا۔ ہمارے پاس ملا عمر کے علاج کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر اس سے زیادہ کوئی رائے نہیں دینگے۔ ہمارے اسپتال میں مریضوں کو اپنی معلومات خفیہ رکھنے کا پورا حق ہے۔ مریضوں سے متعلق معلومات نہیں بتائی جا سکتیں۔

Tags: