آج صبح رینجرز اور پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن

August 3, 2015 4:46 pm0 commentsViews: 25

لیاری، منگھوپیر، لیاقت آباد،اورنگی اور دیگر علاقوں سے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے رینجرز اور پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 30 مشتبہ افراد زیر حراست ، تفصیلات کے مطابق آج صبح رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں لیاری، سہراب گوٹھ، منگھو پیر، لیاقت آباد، غریب آباد، بلدیہ ٹائون، رشید آباد، اورنگی ٹائون، طارق روڈ، گلشن اقبال، پی آئی بی کالونی، صدر سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا اور کسی بھی شخص کو علاقے سے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی ملزمان کے ٹھکانوں سے80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں سیاسی جماعت کے کارکنان شامل ہیں۔ اور مذکورہ آپریشن انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔ لیکن دہشت گرد وں کو آپریشن سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھی متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کام کرتے ہیں اور ان کا کسی بھی جرائم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Tags: