4 مجرموں کو 5 اگست کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی

August 3, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 15

لاہور( این این آئی) سزائے موت کے منتظر 4 مجرموں کو5 اگست بروز بدھ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی پر لٹکایا جائیگا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی طرف سے مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔ 3مجرموں اظہر، شبیر اور عتیق الرحمن نے2000ء میں بھتہ نہ دینے پر مقامی تاجر کو سر عام فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ مجرم اللہ دتہ نے دیپالپور میں سردار انور نامی شہری کو سر عام فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Tags: