مریض نجی بلڈ بینکوں سے مہنگے داموں خون خریدنے پر مجبور

August 3, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 20

تھیلیسیمیا سینٹرز کی کالج و یونیورسٹیوں کے طلبہ اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل
کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف بلڈ بینکوں اور تھیلیسمیا سینٹرز میں خون کی کمی واقع ہوگئی جس کے باعث عید الفطر کے بعد خون لگوانے کی غرض سے آنے والے درجنوں مریض بچوں کو خون لگائے بغیر روانہ کیا جانے لگا۔ جس سے مریض اور والدین نجی بلڈ بینکوں سے بھاری فیس ادا کرنے کے بعد خون خرید کر لگوانے پر مجبور ہیں۔ تھیلیسمیا سینٹرز کی انتظامیہ نے یونیورسٹیز، کالج کے طلبہ اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خون کا عطیہ دیں تا کہ بچوں کی زندگی بچائی جا سکیں۔ کاشف اقبال تھیلیسمیا سینٹر کے چیئر مین محمد اقبال نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد خون کی شدید کمی ہوگئی ہے۔ عوام خون دینے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

Tags: