سورج کی شعاعوں کا طوفان زمین پر تباہی پھیلائے گا

August 3, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 55

جہاز زمین پر آگریں گے، موبائل فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ ناکارہ ہوجائیں گے
طوفان کے باعث سب سے بڑا خطرہ ایٹمی تباہی کی صورت میں رونما ہوگا، سائنسدان
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) زمین کی تباہی کے متعلق مختلف خدشات سامنے آتے رہے ہیں لیکن ان میں سے شاہد ہی کوئی خدشہ شمسی طوفان کے خدشے سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا ہو۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج سے نکلنے والی آگ اور شعاعوں کا طوفان زمین پر قیامت برپا کرنے کا سبب بنے گا اور اس طوفان کا علم ہونے کے محض12 گھنٹے بعد زمین پر ہر چیز تہہ و بالا ہوجائے گی۔ شمسی طوفان کے نتیجے میں زمین پر بے انتہا تباہی ہوگی۔ اڑتے ہوئے جہاز زمین پر آن گریں گے۔ ریل گاڑیاں پٹریوں سے اتر جائیں گی۔ الیکٹرونک آلات کام کرنا بند کرد یں گے اور بجلی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔ سیٹلائٹ ٹیکنا لوجی پر انحصار کرنے والے آلات مثلاً موبائل فون، ریڈیو، ٹی وی، انٹر نیٹ اور بینکنگ ٹیکنا لوجی ناکارہ ہوجائے گی۔ جس کے نتیجے میں عالمی اقتصادیات بھی منہدم ہوجائے گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شمسی طوفان سورج سے نکلنے والی بے پناہ توانائی، ایکس ریز اور شعاعوں کا مجموعہ ہوگا۔ جس کے نتیجے میں سب سے بڑا خطرہ ایٹمی تباہی کی صورت میں رونما ہوگا۔

Tags: