کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر کنٹرول کر لیا گیا، سہیل سیال

August 3, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 28

سندھ میں اغواء برائے تاوان کا اس وقت کوئی کیس نہیں ، رینجرز اور پولیس مل کر کام کررہی ہے
الطاف حسین کے حوالے سے عدالت جو احکامات دے گی اس پر سندھ حکومت عملدرآمد کرے گی، وزیر داخلہ سندھ
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان کا اس وقت کوئی کیس نہیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر کنٹرول کر لیا گیاہے۔ سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرپولیس کے محکمے میں کرپشن ہے تو اس کی محکمہ جاتی تحقیقات ہوگی اور جو ملوث ہوگا اس کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ 4 پولیس افسران کی خدمات وفاق کے حوالے کرنا روٹین کا معاملہ ہے، جب جب ضرورت پڑتی ہے وفاق سے افسران کی خدمات لیتے اور دیتے ہیں۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ الطاف حسین کے حوالے سے عدالت جو احکامات دے گی۔ اس پر سندھ حکومت عمل کرے گی۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس مل کر کام کر رہی ہیں۔ گھوٹکی ضلع میں امن و امان کے حوالے سے آئندہ ایک سے 2 روز میں اجلاس بلایا ہے جبکہ صحافیوں کے اغواء کے معاملے پر ڈی آئی جی کی سربراہی میں2رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

Tags: