وزیراعظم کے قافلے میں گاڑی گھسنے کا معاملہ معمہ بن گیا

August 3, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 26

پولیس نے گاڑی کوکلیئر کر دیا، وزیراعظم ہائوس نے واقعہ کو وزیراعظم پر حملہ قرار دیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے قافلے میں گاڑی گھسنے کا معاملہ معمہ بن گیا۔ واقعہ کے حوالے سے وزیر اعظم ہائوس اور پولیس کے بیان میں تضاد پایا گیا۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مری سے اسلام آباد آرہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے میں گاڑی گھس آئی، تاہم اس معاملے پر ذرائع وزیر اعظم ہائوس اور پولیس کے بیان پر تضاد پایا گیا۔ وزیر اعظم ہائوس نے اسے حملے کی کوشش قرار دیدیا جبکہ پولیس ذرائع نے گاڑی کو کلیئر قرار دیدیا۔ پولیس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی مری سے واپسی پر ایک گاڑی اچانک روٹ میں داخل ہوگئی تھی گاڑی ایئر فورس کے سابق آفیسر چلا رہے تھے گاڑی کلیئر ہے۔ پولیس حکام کے مطابق وزیر اعظم کے اسکواڈ کو ریٹائرڈ ایئر کموڈ ور حفیظ الرحمن کی گاڑی نے مل پور مری روڈ کے قریب کراس کیا تھا۔ گاڑی میں سوار آفیسر نے وزیر اعظم کی گاڑی پر حملہ کی کوشش نہیں کی گاڑی اور اس میں سوار سابق آفیسر کو چھان بین کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے جھوٹے بیانات چلائے جا رہے ہیں کوئی مشکوک گاڑی نہیں تھی لینڈ کروزر گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی اصلی لگی ہوئی تھی پوچھ گچھ کے بعد ریٹائرڈ آفیسر کو جانے دیا گیا ہے۔

Tags: