آج صبح، نیو کراچی میں ذہنی مریض نے خودکشی کر لی، سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک ہلاک

August 3, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 22

خود کو گولی مار کر اپنی جان لینے والا شخص اس سے پہلے بھی خود کشی کی کوشش کر چکا تھا
سپر ہائی وے پر دادا بھائی سیمنٹ فیکٹری کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، ایک ہلاک، 4زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے نیو کراچی میں ذہنی مریض نے خود کشی کر لی۔ سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 1 شخص ہلاک4 افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق آج صبح نیو کراچی خواجہ اجمیر نگر بلاک5/A میں مکان کے اندر25 سالہ راشد خان ولد حنیف خان نے پستول سے خود کو سر پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور متوفی اس سے قبل بھی خود کشی کی کوشش کر چکا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ سپر ہائی وے دادا بھائی سیمنٹ فیکٹری کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک ہوگیا۔ جبکہ4 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہیں جبکہ گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ متوفی اور زخمیوں کا تعلق سانگھڑ سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Tags: