سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں القاعدہ کا اہم رکن کمانڈر ہلاک

August 3, 2015 5:24 pm0 commentsViews: 17

عمر لطیف حساس اداروں کو مطلوب اور سر کی قیمت20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی
آپریشن کے دوران عمر لطیف کی بیوہ اور2 بچوں کو تفتیش کیلئے گرفتار کیا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ( خبر ایجنسیاں) سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں القاعدہ کے اہم کمانڈر عمر عبدالطیف عرف لقمان کو پاک افغان سرحد کے قریب ہلاک کر دیا گیا۔ عمر لطیف حساس اداروں کو ایک عرصے سے مطلوب تھا اور سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ سر کی قیمت20 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ آٹھ سے دس مہینے قبل افغانستان سے بھاگ کر چاغی آیا تھا۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران عمر لطیف کی بیوی طیبہ عرف فریحہ باجی اور اس کے دو بچوں کو تفتیش کے لئے گرفتار کرلیا۔ سیکورٹی اہلکار طیبہ سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Tags: