حکومتی فیصلہ تسلیم سندھ میں تمام اسکولز 11 اگست کو کھولے جائینگے

August 3, 2015 5:30 pm0 commentsViews: 32

صوبے میں نجی اسکولز آج کھولنے کے معاملے پر پہلے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کی تنظمیں دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھیں
اسکولز 11 اگست کو کھولنے کا فیصلہ کمشنر کراچی سے ملاقات اور والدین کی پریشانی کے باعث کیا گیا ہے‘ آل پاکستان پرائیویٹ ایسوسی ایشن
کراچی( نیوز ڈیسک) سندھ کے اسکول 11 اگست کو ہی کھلیں گے۔ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے حکومتی فیصلہ مان لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نجی درس گاہیں آج کھولنے کے معاملے پر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشنز کی تنطیمیں2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی تھیں۔ ایک گروہ نے11 اگست سے اسکول کھولنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کر دی تھی۔ جبکہ دیگر تین گروہ3 اگست سے اسکول کھولنے پر بضد تھے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھی۔ پرائیوٹ اسکول ایسوی ایشن کے چیئرمین سید شہزاد اختر نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام اسکول حکومتی فیصلے کے مطابق 11 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ 5 ہزار سے زائد اسکول ہمارے ممبرز ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسکول10 اگست تک بند آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے صدر خالد شاہ رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب نجی اسکول مالکان کی دیگر تین تنظیمیں پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ( پسما) کے صدر شرف الزماں، پبلک پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئر مین حیدر علی نے بھی اتوار کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کے خلاف3 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی حکومتی فیصلے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد تنازع حل ہوگیا ہے۔ آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر خالد شاہ کا کہنا ہے کہ اسکول حکومتی فیصلے کے مطابق11 اگست کو کھلیں گے۔ فیصلہ کمشنر کراچی سے ملاقات کے بعد اور والدین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔

Tags: