ایم کیو ایم نے سندھ تاجر اتحاد کے دوسرے گروپ کی ہڑتال کی حمایت کر دی

August 3, 2015 5:33 pm0 commentsViews: 29

شہر میں5 اگست کو ہونیوالی ہڑتال پر حمایت حاصل کرنے کیلئے تاجروں کے وفد کی رابطہ کمیٹی کے وفد سے ملاقات
ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف بی آرٹیکس کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کرے، حبیب شیخ کی بات چیت
کراچی( کامرس رپورٹر) سندھ تاجر اتحاد کے دوسرے گروپ کی جانب سے بدھ کو ہونے والی ہڑتال کی ایم کیو ایم نے بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا حبیب شیخ نے نمائندہ آغاز کو بتایا 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف5 اگست کو ہونے والی ہڑتال کے سلسلے میں تاجروں کے نمائندہ وفد نے نائن زیرو پر ارکان رابطہ کمیٹی سے وفد کے ساتھ ملاقات کی وفد میں ان کے علاوہ کراچی تاجر الائنس کے چیئر مین زبیر میمن موتی والا، جامع الائنس کے چیئر مین شیخ محمد ارشاد، موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد احسان ،آل کراچی تاجر اتحاد کے وائس چیئر مین رانا اکرم اور شہر کی تمام مارکیٹوں کے صدور نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ شیخ حبیب نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف بی آر ٹیکسیشن میں آسانی پید اکرے تاجر ڈائریکٹ ٹیکس کا نظام چاہتے ہیں تاجروں کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے این ٹی این نمبر کے ساتھ ادا کی گئی رقم بھی واضح طور پر پرنٹ ہو، سب سے چھوٹا تاجر 2500 روپے اس سے بڑا 5000 اور زیادہ سے زیادہ ٹیکس سالانہ پندرہ ہزار ہو قابل ٹیکس آمدنی کی شرح50 لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال سے قبل حکومت کو ایک موقع دینے کے لئے پاکستان بھر سے نمائندہ تاجروں سے اتفاق رائے کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Tags: