الطاف حسین کا نیٹو فورس بلانے کا مطالبہ پاکستان پر حملہ ہے، نثار کھوڑو

August 3, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 17

سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں کریں گے، الطاف حسین کا کراچی میں اقوام متحدہ کی فوج کی تعیناتی کا مطالبہ غیر آئینی ہے
بھارتی مدد کیلئے الطاف حسین کی درخواست کو انتہائی ناپسندیدگی سے دیکھتے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئرصوبائی وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا نیٹو کی فورس بلوانے کا مطالبہ سندھ اور پاکستان پر حملہ ہے اور سندھ کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے اقوام متحدہ کی فوج کو کراچی میں تعیناتی کا مطالبہ غیر آئینی اور بلا جوا ز ہے۔ پاکستان ایک آزاد اور خود د مختار ریاست ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں اقوام متحدہ کی فوج کی تعیناتی کے لئے الطاف حسین کے مطالبے کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کا یہ مطالبہ غیر قانونی اور وطن دشمنی پر مبنی ہے۔ جس سے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مدد کیلئے الطاف حسین کی درخواست کو انتہائی نا پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں یہ وطن دشمنی پر مبنی مطالبہ ہے۔

Tags: