تاجر برادری نے کا میاب ہڑتال کرکے نام نہاد تاجر رہنمائوں کو مسترد کر دیا، جمیل پراچہ

August 3, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 27

تاجر برادری سندھ تاجروں کے پلیٹ فارم پر متحد ہے، کامیاب ہڑتال پر برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
کراچی سمیت سندھ کے26 اضلاع میں بھی کاروبار مکمل طور پر بند رہا، سندھ تاجر اتحاد کے سربراہ کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر کی تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کر دیا 0.3% ظالمانہ ٹیکس کسی صورت نہیں دیں گے۔ تاجر برادری نے ثابت کر دیا کہ تاجر برادری آل پاکستان انجمن تاجران کے جھنڈے تلے ایک ہیں۔ ملک بھر میں یکم اگست کی ہڑتال نے ثابت کر دیا کہ آل پاکستان انجمن تاجران تاجروں کی اصل جماعت ہے۔ یکم اگست کو کراچی کی600 سے زائد چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔ جس میں اولڈ سٹی ایریا کی تمام مارکیٹیں، جامع کلاتھ کی مارکیٹیں، جوبلی کی تمام مارکیٹیں، ایم اے جناح روڈ کی مارکیٹیں، صدر الائنس کی مارکیٹیں، کلفٹن الائنس کی مارکیٹیں، گلشن اقبال، حسن اسکوائر، ڈیفنس کی مارکیٹیں، لیاقت آباد کی مارکیٹیں، کریم آباد کی مارکیٹیں، فیڈرل بی ایریا کی مارکیٹیں، واٹر پمپ کی مارکیٹیں، حیدری، پاپوش نگر، گلبہار کی مارکیٹیں، لانڈھی، کورنگی، ملیر، کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مارکیٹیں بند رہیں جن میں اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال کاٹیجز کی بھی مارکیٹیں شامل ہیں اور سندھ کے26 اضلاع میں مکمل کاروبار بند رہا۔ سندھ تاجر اتحاد کے چیئر مین احمد پراچہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی کی تمام مارکیٹوں نے کاروبار بند کرکے ثابت کر دیا کہ تاجر برادری سندھ تاجر اتحاد کے پلیٹ فارم پر ایک ہیں۔ تاجروں نے نام نہاد تاجروں کو مسترد کر دیا ہے تمام تاجروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تمام سیاسی تنظیموں جن میںمتحدہ قومی موومنٹ، سنی تحریک، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، سنی تحریک بلال قادری گروپ، پاکستان پیپلز پارٹی اور آل پارٹیز کانفرنس کے تمام شرکاء کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور خاص طور پر پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا جن کی وجہ سے عوام کو حقائق کا پتہ چلا۔ جمیل احمد پراچہ نے کہا کہ تاجر برادری اسی طرح اتحاد کا مظاہرہ کرے اور تاجروں کے نام پر نام نہاد کالی بھیڑوں کا اپنی صفوں سے صفایا کرے۔

Tags: