الطاف حسین کیخلاف شواہد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے

August 4, 2015 4:12 pm0 commentsViews: 18

منی لانڈرنگ کیس اور پاکستان کے خلاف شر انگیز تقاریر کے ثبوت تحریک انصاف کے وفد نے فراہم کیے
برطانیہ الطاف حسین کی شہریت منسوخ اور ان کو بے دخل کرے، فیصل واڈا کی میڈیا سے بات چیت
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے2گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں انہوں نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف شواہد پیش کئے‘لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ سے متعلق دستاویزات اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کی ہیں‘ اس کے علاوہ الطاف حسین کی نفرت انگیز تقاریر کے شواہد بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سپرد کئے ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران دنگ رہ گئے‘ ان شواہد کا تعلق 1998 ء سے 2013 ء کے دوران ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ سے ہے‘ شواہد میں ایم کیو ایم کی جانب سے رقم دینے والوں کو شکریے کے خطوط‘ ویڈیو بیانات شامل ہیں‘ عمران خان کی ٹیم وہ کام کررہی ہے جو حکومت کو کرنا چاہئے تھا‘ فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے الطاف حسین کی سیاست کی قیمت پچاس روپے لگائی ہے کیونکہ انہوں نے پیاس روپے کی ایک سی ڈی لنند پولیس کے حوالے کی‘ جس میں الطاف حسین کیخلاف ثبوت موجود ہیں۔

Tags: