رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کا بیان رد نہ کیا تو شریک جرم ہوگا‘ خواجہ آصف

August 4, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 27

الطاف حسین کی غداری پر مبنی تقاریرکی حمایت بند نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائیگی‘ حکومتی اداروں کی تنبیہ
حکومت نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیلئے برطانیہ سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے‘ ذرائع کا انکشاف
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں دو سابق جنرلز کا ہاتھ تھا‘ ضرورت محسوس ہوئی تو ثبوت بھی دیں گے‘ وقت ان سے حساب لے گا‘ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے حوالے سے دو سابق جرنیلوں کا نام لیا تھا‘ لیفٹیننٹ جنرل(ر) احمد شجاع پاشا تحریک انصاف کے ریکروٹمنٹ آفیسر بھی رہے ہیں‘ شجاع پاشا نے آن ڈیوٹی ہوتے ہوئے سیاسی عزائم پر کام کیا۔ اسد عمر نے 2012 ء میں جنرل (ر) شجاع پاشا سے ملاقات کا اعتراف کیا‘ شجاع پاشا اپنے سیاسی عزائم کیلئے کئی شخصیات سے ملے ‘ وہ اپنے سیاسی عزائم پر کھل کر بات کرتے تھے‘ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دھرنے سے نکالا‘ جوڈیشل کمیشن میں بھی سرخرو ہوئے‘ اب آگے بڑھنا چاہئے‘ جو لوگ دھرنے کے پیچھے تھے وقت ان سے حساب لے گا۔

Tags: