چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

August 4, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 22

کراچی( کامرس ڈیسک) حکومت کی جانب سے سبسڈی نہ ملی تو آئندہ ماہ اسٹورز پر صارفین کو چینی 58 روپے کے بجائے64 روپے فی کلو ملے گی۔ بازار میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی فی کلو چینی 6 روپے مہنگی ہوجانے کا خدشہ ہے، اس وقت اسٹورز پر چینی 58 روپے کلو دستیاب ہے۔ اور حکومت کی جانب سے اگر سبسڈی نہ ملی تو آئندہ ماہ سے صارفین کو64 روپے فی کلو چینی فروخت کئے جانے کا امکان ہے۔

Tags: