شجاع پاشا نے الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا

August 4, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 36

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا نے متعلقہ حکام سے یہ درخواست کی ہے کہ ان پر عائد کر دہ الزامات کی انکوائری کرا کے معلوم کیا جائے آیا ان کا تحریک انصاف کے دھرنوں میں کوئی کردار تھا۔ کچھ سیاستدانوں اور میڈیا کی جانب سے انہیں بد نام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو خود احتسابی کیلئے پیش کر دیا ہے اور اپنے کردار کا دفاع کرنے کیلئے بھی بتا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شجاع پاشا اپنا نام کلیئر کرانا چاہتے ہیں اور ان تمام افراد کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے حکومت مخالف دھرنوں اور تحریک انصاف کو بنانے اور اسے مضبوط کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Tags: