بجلی کی قیمتوں میں کمی کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہوگا

August 4, 2015 4:30 pm0 commentsViews: 20

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں2 روپے 68 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق کمی مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ تقسیم کار کمپنیاں ستمبر کے مہینے میں بلوں میں صارفین کو ریلیف دیں گی۔ ماہانہ300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Tags: