برطانیہ سے غیر قانونی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کا اعلان

August 4, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 20

پناہ گزینوں کو بغیر جانچ پڑتال مکان دینے والوں کو5 سال قید و جرمانہ ہوگا
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے غیر قانونی پناہ گزینوں کو بیدخل کرنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت مکان مالکان کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ پناہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پنا گزینوں کو گھروں سے بے دخل کر دیں۔ وزیر برائے کمیونٹیز گریگ کلارک نے کہا ہے کہ جو مالک مکان اپنے پناہ گزین کرایہ دار کی رہائشی حیثیت کی پڑتال کئے بغیر مکان کرائے پر دے گا اسے پانچ سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔ مکان مالکان کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ مکان کرایہ پر دینے سے قبل پناہ گزینوں کی سرکاری دستاویزات ضرور دیکھیں۔ بار بار خلاف ورزی کرنے والے مالکان کی فہرست بنائی جائے گی پھر ان پر مکان کرایہ پر دینے کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Tags: