ثروت قادری لاہور منتقل نہیں ہو رہے ترجمان سنی تحریک

August 4, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 30

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے سربراہ ثروت قادری کراچی میں حالات کی بہتری کے لئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہے ہیں وہ لاہور منتقل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے سنی تحریک کے ترجمان فہیم احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرنے پر کچھ لوگ سنی تحریک کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ثروت قادری لاہور منتقل نہیں ہو رہے ہیں وہ مستقل طور پر کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

Tags: