جعلی بھرتیوں پر گرفتار ملزمان53 افراد کے قاتل نکلے

August 4, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 22

ملزم مشہود12، حسن علی18 اور ذیشان23 افراد کو قتل کر چکے ہیں
ملزمان اجرتی قاتل ہیں، ایف آئی اے نے چند روز پہلے گرفتار کیا تھا، پوچھ گچھ جا ری ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے جعلی بھرتیوں میں ملوث 3 ملزمان 53 افراد کے قاتل نکلے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایف آئی اے نے جعلی بھرتیاں کروانے اور رقوم بٹورنے والے تین ملزمان مشہود، حسن علی اور ذیشان حبیب کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے متعدد افراد کو قتل بھی کیا ہے ملزم مشہود نے12، حسن علی نے18 ، اور ذیشان نے23 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان اجرتی قاتل ہیں انہوں نے53 افراد کو رقوم لے کر قتل کیا تھا ذرائع کے مطابق جلد ایف آئی اے ملزمان کو پولیس کے حوالے کریگی جن سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

Tags: