وزیراعلیٰ سندھ دبئی روانہ، آصف زرداری کو بریفنگ دینگے

August 4, 2015 4:46 pm0 commentsViews: 24

ملاقات کے دوران سندھ میں افسران کی تقرری و تبادلے پر بھی غور کیاجائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔ پیر کے روز وزیر اعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ آصف علی زرداری کوصوبے میں سیلابی صورت حال کے باعث بننے والی صورت حال ،کراچی میں امن و امان سمیت کور کمانڈر کراچی سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ سندھ میں افسران کے تقرری اور تبادلے کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی صوبائی کابینہ کا اجلاس آصف علی ز رداری کی قیادت میں دبئی میں منعقد ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا تھا۔

Tags: