ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن بدعنوان ہے شریف برادران بادشاہت کررہے ہیں‘ عمران خان

August 4, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 23

اب وقت آگیا ہے کہ عوام حقوق کی جنگ کیلئے میدان میں نکلیں الیکشن کمیشن پر خود اس کے احتساب کیلئے دبائو ڈالا جائے
پنجاب حکومت نے 150 ارب روپے دو میٹرو منصوبوں پر خرچ کردیئے لیکن کسانوں کیلئے بند نہیں بنائے گئے
روجھان ( آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نا اہل اور بد عنوان ہے شریف برادران چھٹی بار پنجاب پر بادشاہت کر رہے ہیں لیکن انہیں لاہور سے دور دراز علاقوں کی کوئی فکر نہیں۔ رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے ذریعے جنگ لڑ کر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنوایا، اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ کے لئے میدان میں نکلیں انہوں نے کہا کہ ایک جانب وہ الیکشن کمیشن پر اپنے احتساب کیلئے دبائو ڈالیں گے اور دوسری جانب ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حق کے لئے جنگ لڑیں گے۔ پنجاب کے150 ارب روپے2 میٹرو منصوبوں پر خرچ کئے لیکن کسانوں کے لئے بند نہیں بنائے کیونکہ حفاظتی بند بنانے میں وہ کمیشن نہیں بنتا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کیلئے جنگ لڑیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ کسانوں کو درپیش مسائل جاننے کے لئے پورے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Tags: