گٹکے اور مین پوری کا مجرم صرف ایک ہزار جرمانہ دے کر رہا

August 4, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 70

پولیس نے بہادرآباد کے علاقے سے عمران نامی شخص کو ہزاروں روپے مالیت کے گٹکے اور مین پوری سمیت گرفتار کیا تھا
ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا، عدالت نے ایک ہزار جرمانے کے بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسانی جانوںکیلئے زہر قاتل ہزاروں روپے مالیت کے گٹکے، مین پوری اور پان پراگ سمیت گرفتار ہونے والے مجرم کو عدالت نے اقبال جرم کرنے کے باوجود محض ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے مقدمے سے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی زوہیب احمد نے زیر دفعہ 269, 270, 273 مقدمہ نمبر 15/196 میں ملوث ملزم عمران کی جانب سے جرم قبول کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مجرم نے جرمانہ ادا کر دیا جس کے بعد اسے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ مجرم عمران کو بہادر آباد پولیس نے محمد علی سوسائٹی میں اسو پان شاپ پر چھاپہ مار کر ہزاروں روپے مالیت کا مضر صحت پان پراگ، گٹکے سمیت دیگر مضر صحت اشیاء سمیت گرفتارکیا تھا۔ ملزم کو عدالت نے چارج فریم کیا جس کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کیا اور عدالت نے اسے ایک ہزار روپے کی سزا سنا دی۔ دوسری طرف وکلاء نے بتایا کہ اس کیس کے قانون میں ترمیم ہونی چاہئے کیونکہ مضر صحت گٹکے کی وجہ سے سیکڑوں لوگ منہ کے کینسر میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

Tags: