غفران خان کی والدہ انتقال کر گئیں تدفین آج لیاقت آباد میں ہوگی

August 4, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 24

کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے رکن نوجوان صحافی اور روزنامہ جناح کراچی کے کلچرل رپورٹر غفران خان کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ( منگل کو) مکان نمبر A-8/12 لیاقت آباد سکندر آباد نزد پیلی کوٹھی گرائونڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جب کہ مرحوم کی تدفین لیاقت آباد سی ون ایریا قبرستان میں ہوگی۔ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے غفران خان سے والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔