نوازشریف آج سکھر پہنچ کر سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینگے

August 4, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 18

سیلابی صورتحال اور متاثرہ اضلاع کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج (منگل) سکھر پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ میں سندھ کے سیلابی علاقوںکی صورت حال کا جائزہ لیں گے ۔وزیرا عظم کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی ہوگا ،جس میں سیلابی صورت حال اور اس سے متاثرہ اضلاع کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی جائے گی ۔وزیراعظم کو اس اجلاس میں متاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیراعظم متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کریں گے ۔

Tags: