فیڈرل بی ایریا میں تعلیمی باغ کے قریب آوارہ کتوں کی بھرمار

August 4, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 77

نمازیوں نے الفلاح مسجد بلاک14 میں فجر کی نماز کی پڑھنے کیلئے آنا چھوڑ دیا، قریبی پارک میں کھیلنے والے بچے بھی خوفزدہ
بلدیہ عظمیٰ کو شکایات درج کرانے کے باوجود آوارہ کتوں کومارنے کی مہم نہیں چلائی جا سکی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک14 میں تعلیمی باغ کے قریب آوارہ کتوں کی بھر مار مکینوں کا جینا حرام کر دیا اور آوارہ کتوں کے خوف سے علاقے کے بزرگ افراد نے بلاک14 میں واقع الفلاح مسجد میں فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئے آنا بھی چھوڑ دیا ہے کیونکہ مسجد کے قریب آوارہ کتے بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں ۔ اور خطرہ ہے کہ کسی نمازی کو کاٹ سکتے ہیں اس کے علاوہ آوارہ کتوں کے خوف سے قریبی واقع پارک میں بچوں نے کھیلنے کے لئے آنا بھی چھوڑ دیا ہے آوارہ کتوں کے بارے میں بلدیہ عظمیٰ کو کئی بار شکایات درج کرائی جا چکی ہیں لیکن تاحال علاقے میں آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم شروع نہیں کی جا سکی علاقہ مکینوں نے ایڈ منسٹریٹر اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل بی ایریا بلاک14میں آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے فوری احکامات جاری کریں ورنہ علاقہ مکیں احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Tags: