صدر اور وزیراعظم نائن زیرو پر حاضریاں دیتے ہیں، ممتاز بھٹو

August 4, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 28

نیشنل فرنٹ نے ن لیگ میں خم ہونے سے پہلے پی پی اور متحدہ سے مفاہمت نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا
ممنون حسین معاہدہ پھاڑ کر صدارتی دوڑ حاصل کرنے نائن زیرو گئے ، تقریب سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سردار ممتاز علی بھٹونے کہا ہے کہ سندھ نیشنل فرنٹ نے (ن) لیگ میں ضم ہونے سے پہلے پی پی اور متحدہ سے مفاہمت نہ کرنے کا محاہدہ کیا، لیکن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ممنون حسین معاہدہ پھاڑ کر صدارتی ووٹ حاصل کرنے کے لئے نائن زیرو سیلوٹ مارنے جا پہنچے۔ اسی مفاہمت کی آڑ میں زرداری اینڈ کمپنی ملک اور قوم کا پیسہ لوٹ کر فرار ہوگئے انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟ جس ملک کا صدر، وزیراعظم اور وزراء دہشتگردوں کے مرکز نائن زیرو جاکر حاضریاں دیں گے،تو پھر کیا ملک میں امن یا سکون پیدا ہوسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز علی بھٹونے ڈسٹرکٹ سینٹرل جنرل سیکریٹری اسلم خٹک کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں دی گئی عید ملن پارٹی کے اجتماع سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Tags: