چنگ چی رکشائوں کیخلاف شہر میں کریک ڈائون جاری

August 4, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 33

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی چنگ چی رکشوں کیخلاف مسلسل پانچویں روز بھی کارروائی کی گئی‘ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چنگ چی اور سی این جی رکشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے‘ ٹریفک پولیس اور صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہموٹر سائیکل و سی این جی چنگ چی رکشوں کے مالکان باڈیز میں ردوبدل کرکے گنجائش سے زائد مسافروں کو بٹھا رہے ہیں جس کے باعث یہ سروس انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہوچکی ہے‘ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ افسران نے بتایا کہ غیر قانونی موٹر سائیکل و سی این جی چنگ چی رکشائوں کو محفوظ طرز کی ٹرانسپورٹ بنانے کیلئے ریگولیٹ کرنے کی پالیسی تشکیل دی جاچکی ‘9 تا 12 سیٹوں والے رکشوں کو کسی صورت چلنے نہیں دیا جائیگا‘ صرف 4سیٹوں والے رکشوں کی اجازت ہوگی۔

Tags: