ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا

August 4, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 20

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگزیشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے الگ الگ کارروائیوں میں ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد اسمگلنگ کے عملے نے شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والے محمد خرم نامی انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل اشفاق عالم کے مطابق ملزم تین مقدمات میں مفرور اور ایف آئی اے کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

Tags: