عدالت میں عدم حاضری پر پولیس افسر کی گرفتاری‘ تنخواہ روکنے کا حکم

August 4, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر پولیس افسر کی گرفتاری کے احکامات دے دیئے‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو پولیس انسپکٹر شبیر حسین کو سات اگست تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے اس کی تنخواہ بھی روکنے کا حکم دیا ہے‘ انسپکٹر شبیر حسین نے سات اکتوبر2013 ء میں مچھر کالونی سے ارشد‘ ذیشان اور سہیل کو گرفتار کیا تھا لیکن وہ نہ تو خود عدالت میں پیش ہورہا ہے اور نہ ہی گواہ کو پیش کیا جس پر عدالت نے انسپکٹر شبیر کے گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

Tags: