چائنا کٹنگ میں ملوث حماد صدیقی اور شاکر لنگڑا کو گرفتار کرنے کاحکم

August 4, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 34

ملزمان مجیب اور سرور کے قبضے سے برآمد ہونے والی پلاٹوں کی 62فائلوں کو عدالت میں پیش کیا گیا
ملزمان نے 10 سے 12 جعلی اکائونٹ کھلوا رکھے تھے جن کے ذریعے کروڑوں کا لین دین ہورہا تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالت نے چائنہ کٹنگ میں ملوث حماد صدیقی ، شاکر عرف لنگڑاور دیگر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق آرام باغ تھانے کی پولیس نے چائنہ کٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 2دن کی توسیع کردی ۔سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان مجیب اور مسرور کے قبضے سے برآمد ہونے والی پلاٹوں کی 62فائلوں کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان حماد صدیقی اور شاکر عرف لنگڑا کی سرپرستی میں کام کرتے تھے ۔ملزمان نے10سے12جعلی اکاؤنٹ کھلوا رکھے تھے جن کے ذریعہ کروڑوں روپے کی رقوم کا لین دین ہوتا تھا ۔عدالت نے چائنہ کٹنگ میں ملوث حماد صدیقی ،شاکر لنگڑا اور دیگرکی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

Tags: