رؤف صدیقی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی

August 4, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 25

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر اور رکنِ سندھ اسمبلی رئوف صدیقی کے خلاف کٹوائی جانے والی مزید6 ایف آئی آرز میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عبوری ضمانت میں 15اگست تک توسیع کر دی ہے۔ بعد ازاں رئوف صدیقی نے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ تمام ایف آئی آرز کو ایک جگہ کر کے ایک ایف آئی آر چلائی جائے جس کی ہائی کورٹ نے منظوری دے دی۔ رئوف صدیقی نے ہائی کورٹ سے مزید استدعا کی کہ بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ان ایف آئی آرز کو ختم کیا جائے۔رئوف صدیقی نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ اور انسدادِ دہشتگردی دونوں عدالتوں نے میری ضمانتیں منظور کیں، مجھے انصاف فراہم کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

Tags: