نئے وزیر تعلیم کے احتجاج پر سیکریٹری تعلیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

August 4, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 25

میر ہزار خان بجارانی نے فضل اللہ پیچو کی موجودگی میں حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا
فضل اللہ پیچو زرداری کے قریبی رشتہ دار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹری تعلیم کی تبدیلی کی منظور کیلئے دبئی روانہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی کا احتجاج رنگ لے آیا ، سندھ کے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کو تبدیل کرنے کے لئے سمری تیار کرلی گئی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ تبدیلی کی منظوری لینے دبئی روانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سندھ کے نئے وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی نے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی موجودگی میں وزارت کا قلمدان سنبھالنے سے انکار کر رکھا ہے ، فضل اللہ پیچوہو پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی رشتہ دار ہیں جس کے باعث محکمہ تعلیم میں ان کا ڈنکا بجتا ہے۔

Tags: