ایڈیشنل جج مستقل کیس،سندھ ہائیکورٹ نے درخواستیں مسترد کر دیں

August 4, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 19

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل ججوں کو مستقل نہ کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سرکٹ بینچ حیدر آباد اور سکھر کی جانب سے دائر کی گئی درخواستیں مسترد کر دیں۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس ریاضت علی اورجسٹس فاروق چنا کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔ لارجر بینچ نے حکم دیا کہ ایڈ ہاک بنیادوں پر ججز تعینات نہیں کیے جا سکتے۔درخواست غلط سوچ کے ساتھ دائر کی گئی ہے اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔

Tags: